blank

پاکستان 37 سال بعد جونیئراسکواش چیمپئن بن گیا

پاکستان کے حمزہ خان ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئن بن گئے۔ پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے محمد حمزہ خان نے میلبرن میں کھیلی جارہی جونئیر چیمپئن شپ کے فائنل میں مصر کے محمد ذکریا کو 1-3 سے شکست دیکر تاریخ دہرائی۔

1986 کے بعد حمزہ پہلے پاکستانی بنے ہیں جنہوں نے ورلڈ جونئیر سکواش چیمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کی۔ حمزہ خان آرمی کوچ آصف خان کی نگرانی میں دو ماہ تک ٹریینگ کرنے کے بعد حمزہ آسٹریلیا گئے تھے جبکہ چیمپئین بننے پر پاکستان اسکواش فیڈریشن نے حمزہ خان کو مبارک باد دی جبکہ وطن واپسی پر شاندار استقبال کی بھی نوید سنائی۔

واضح رہے کہ قومی پلئیر حمزہ خان قومی سطح پر آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد ٹائٹلز اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ وہ اِس وقت جونیئر عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں