blank

پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا

ایمرجنگ ایشیاء کپ کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے ٹیم کو ہرا کر دوسری مرتبہ ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا۔ 353 رنز کے تعاقب میں بھارت اے 40 اوورز میں 224 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کولمبو میں کھیلے جانیوالے ایمرجنگ ایشیاء کپ کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 128 رنز سے شکست دے دی، 353 رنز کے تعاقب میں بھارت اے 40 اوورز میں 224 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان شاہینز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 352 رنز بنائے ، طیب طاہر نے 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی 71 گیندوں کی اننگز میں 4 چھکے اور 12 چوکے شامل ہیں۔

بھارت اے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان شاہینز کے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں اوپنرز نے سنچری پارٹنر شپ بناتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں، صائم ایوب نے 43 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے ففٹی اسکور کی جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 3 چھکے اور 4 چوکے لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

پاکستان شاہینز کے صاحبزادہ فرحان 65 اور صائم ایوب نے 59 رنز بنائے، عمیر بن یوسف اور مبصر خان نے 35، 35 رنز بنائے۔

بھارت اے کے راج وردھان اور ریان پراگ نے 2۔2 وکٹیں حاصل کیں، ہرشیت رانا، مانووسوتھر اور نشانت سندھو نے 1۔1 وکٹ لی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2023: انضمام الحق نے کس ٹیم کو فیورٹ قرار دیا؟

قبل ازیں پاکستان نے سری لنکا کو پہلے سیمی فائنل میں 60 رنز سے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 51 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں