blank

انضمام الحق نے کس ٹیم کو فیورٹ قرار دیا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 اور اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ ہم ورلڈکپ اور ایشیا کپ جیت کر آٸیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں انضمام الحق نے کہا کہ اگر پاکستان ٹیسٹ سیریز جیت گیا تو ٹیم کا حوصلہ بلند ہوگا ورلڈکپ اور ایشیا کپ کی اچھی تیاری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنگ میں صاٸم اور حارث کو بھیجنا اچھا فیصلہ ہے، یہ نوجوان جتنی کرکٹ کھیلیں گے تو ان کو فاٸدہ ہوگا۔

ورلڈکپ میں پاک بھارت شیڈول میچ سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان اگر 300 پلس اسکور کرلے تو بھارت کو دباؤ میں لاسکتے ہیں۔

پشاور زلمی کےلیے جاری ٹرائل سے متعلق انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹراٸل کا ایک دن مزید بڑھادیا ہے، ہمیں ٹوٹل 20 لڑکے منتخب کرنے ہیں مگر جتنے لوگوں کی امید تھی اس سے بہت زیادہ لڑکے آگٸے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے شہروں سے جو لڑکے آٸے ان کی ٹیلنٹ دیکھ کر بہت حیران ہوا، بدین حیدرآباد کے لڑکوں کی تکنیک بہت اچھی ہے، کراچی میں ویسے اچھے بلے باز آتے ہیں لیکن اس بار فاسٹ بولرز بھی بہت ملے ہیں۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں