blank

ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھارت کو شکست، شاہد آفریدی کی ٹیم کو خراج تحسین

سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے پر ٹیم کی تعریف کی ہے۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پاکستان کو ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتتے دیکھنے کا مزہ آگیا۔ کام ایسے کیا جاتا ہے پورے میچ میں کھلاڑیوں کے اندر زبردست جذبہ دیکھا۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ طیب طاہر کی سنچری دیکھنے کا بھی خوب مزہ آیا۔ اوپنرز صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کے شاندار آغاز نے پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ امید ہے ٹیم اپنا یہی جذبہ برقرار رکھتے ہوئے مزید ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔

ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 128 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں