blank

شاہینوں کی شاندار باؤلنگ، سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز پر آؤٹ

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جاری ہے جب کہ سری لنکا کی مکمل ٹیم پہلی اننگز میں 166 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے اسپنر ابرار احمد نے 4 اور فاسٹ بولر نسیم شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نسیم شاہ نے انجیلو میتھیوز ، کپتان دیموتھ کرونارتنے اور دنیش چندیمل کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا

ابرار احمد نے بیٹر سدیرا، دھننجیا ڈی سلوا، اسیتھا فرنینڈو اور رمیش مینڈس کو پویلین لوٹایا۔

لنکن اوپنر نشان مدوشکا اور پربھات جے سوریا کو شان مسعود نے زبردست رن آؤٹ کیا، جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے کوشال مینڈس کی وکٹ لی۔

یہ بھی پڑھیں:  ورلڈ کپ 2023: انضمام الحق نے کس ٹیم کو فیورٹ قرار دیا؟

سیریز کا فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جارہا ہے جس کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا، سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ ہی کھلاڑی کھیلیں گے جو پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیلے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں