blank

سعود شکیل نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

کولمبو میں جاری پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ کے دوران قومی ٹیم کے بیٹر سعود شکیل نے اہم اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے تاریخ رقم کردی۔

سعود شکیل کیریئر کے ابتدا کے ہر 7 ٹیسٹ میچ میں ففٹی کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کی تاریخ تبدیل ہونے کا امکان، وجہ کیا ہے؟

رپورٹ کے مطابق سنیل گواسکر، سعید احمد، برٹ سٹکلیف اور باسل بچر نے ابتدائی 6 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

واضح رہے کہ کولمبو میں جاری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سعود شکیل نے نصف سنچری اسکور کی ہے جبکہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے ڈبل سنچری بنائی تھی۔


install suchtv android app on google app store



Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں