blank

سعودی عرب کا پاکستانیوں کو ویزا دینے کے لیے اہم اقدام

سعودی عرب نے پاکستان سمیت مزید 12 ملکوں کے لیے نیا اقدام کرتے ہوئے ویزا سٹیکر ختم کردیا، اب کیو آر کوڈ کے ساتھ ای ویزا جاری کیا جائے گا۔

سعودی سفارتخانے اور قونصلیٹ پاکستان، نیپال، سری لنکا، لبنان، ترکیہ، یمن، سوڈان، یوگنڈا، کینیا، مراکش، تھائی لینڈ اور ویتنام کے شہریوں کے پاسپورٹس پر اب اسٹیکر نہیں لگائیں گے انھیں کیو آر کوڈ والا ای ویزا جاری کیا جائے گا۔

اقامہ، وزٹ ویزا اور ملازمت کے سلسلے میں جاری ہونے والے ویزوں کا اجرا اب آن لائن بنیادوں پر ہی کیا جائے گا۔

سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق ’پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر کے بجائے اے فور سائر کے کاغذ پر ویزا پرنٹ ہوگا جس میں مسافر سے متعلق ویزا معلومات درج ہوں گی، ویزوں کے موثر ہونے کا اندازہ کیو آر کوڈ کے ذریعے ہو سکے گا۔‘

سعودی حکم نے نئے نظام پرعمل درآمد کے حوالے سے چارٹ جاری کرتے ہوئے تمام فضائی کمپنیوں کو اس بابت مطلع کر دیا ہے۔

پاکستان 24 جولائی ، یمن 26 جولائی، سوڈان 2 اگست، یوگنڈا 7 اگست، لبنان 9 اگست، نیپال 14 اگست، ترکیہ 16 اگست، سری لنکا 21 اگست، کینیا 23 اگست، مراکش 28 اگست، تھائی لینڈ 30 اگست اور ویتنام میں 4 ستمبر2023 سے آن لائن ویزوں کے اجرا پر عملدرآمد ہوگا۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں