blank

سعودی سپریم کورٹ نے حتمی فیصلہ سنا دیا

سعودی سپریم کورٹ نے حرم کرین حادثہ کیس کا حتمی فیصلہ سناتے ہوئے بن لادن گروپ پر20 ملین ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور8 انجینئرزکوحادثے کا ذمے دارقراردیا گیا ہے جبکہ 3 انجینئرز اور انچارج کو الزامات سے بری کردیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے 8 انجینئرز اورشعبوں کے سربراہ کو 3،3 سال قید و جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

سپریم کورٹ نے مکہ مکرمہ اپیل کورٹ کے فیصلے کی توثیق کی ہے اور کہا ہے کہ بن لادن گروپ نے سلامتی ضوابط اور زیرِ تعمیر مقامات کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی نہیں کی۔

یاد رہے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں حرم مکی کے توسیعی منصوبہ کے تحت جاری تعمیرات کے مقام پر11 ستمبر 2015ء کو طوفانی بارش کے باعث کرین گرنے سے108 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور238 زخمی ہوئے تھے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں