blank

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، اہم فیصلے متوقع

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سعودی عرب پہنچ گئے اور اپنے ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے اہم ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے اہم پیشرفت میں ایرانی وزیر خارجہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان 2016 سے منقطع سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق ہوگیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے یہاں سفیر تعینات کردیے۔

 


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں