blank

تائیوان کے گرد سمندر میں چین کی جنگی مشقیں جاری

تائیوان کے وزیراعظم کے دورۂ امریکا کے موقع پر چین نے تائیوان کے گرد جنگی مشقیں شروع کردیں، وڈیو بھی جاری کردی گئی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان تائیوان کے معاملے پر سرد جنگ کا ماحول گرم ہوگیا، چین نے تائیوان کے گرد فضائی اور بحری مشقیں شروع کردیں۔

چین نے کہا ہے کہ یہ مشقیں علیحدگی پسند طاقتوں کیلئے دورۂ امریکا پر انتباہ ہیں۔ چینی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ مشقیں ایسے عناصر کو خبردار کرنے کیلئے ہیں جو اشتعال انگیزی چاہتے ہیں۔

تائیوان کے وزیراعظم ولیم لائی نے دورۂ امریکا پر کہا ہے کہ ایسی دھمکیوں سے دبنے والے نہیں۔

تائیوان کے وزیردفاع نے چینی فوجی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تائیوان کی فوجیں قومی سلامتی کا بھرپور دفاع کرسکتی ہیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں