blank

زیر تعمیر ریلوے پل گرنے سے 17 افراد ہلاک

بھارت کے شمالی مشرقی ریاست میزورام میں زیر تعمیر ریلوے پل گرنے سے 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد ملبے تلے دب گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا اور اس وقت کئی کام کرنے والے افراد حادثے کی جگہ پر موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق ملبے سے 17 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ کچھ افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کی جگہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں