blank

فوجی طیارے دوران پرواز آپس میں ٹکرا گئے

یوکرین کی ائیرفورس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تربیتی پرواز کے دوران یوکرین کے دو فوجی طیاروں کی ٹکر کے نتیجے میں 3 پائلٹ ہلاک جبکہ طیارے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

یوکرینی ائیر فورس کے مطابق طیاروں کی ٹکر کا واقعہ یوکرین کی زیٹومیر ریجن میں پیش آیا، دونوں ایل 39 طیارے تربیتی پرواز کے دوران ٹکرا کر تباہ ہوئے۔

یوکرینی ائیرفورس نے اپنے بیان میں واقعے میں ہلاک ہونے والے پائلٹوں کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے اسباب معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں