blank

بلڈپریشر خاموش قاتل کہیں آپ بھی متاثر تو نہیں؟ عارضہ کی ممکنہ علامات جانیے 

blank

بلڈپریشر خاموش قاتل، کہیں آپ بھی متاثر تو نہیں؟ عارضہ کی ممکنہ علامات جانیے 

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بلڈپریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ہارٹ اٹیک اور سٹروک جیسے جان لیوا عارضوں کا سبب بن سکتا ہے جو آدمی کو اچانک موت کے منہ میں دھکیل دیتے ہیں۔ ماہرین نے کچھ ایسی علامات بیان کی ہیں جن کی مدد سے کوئی بھی شخص معلوم کر سکتا ہے کہ اسے بلڈپریشر کا عارضہ لاحق ہے یا نہیں۔

ڈیلی سٹار کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ بلڈپریشر کی علامات میں باقاعدگی کے ساتھ سردرد رہنا، تھکاوٹ رہنا اور سر کا چکرانا اور ہلکا پن محسوس ہونا، بینائی متاثر ہونا، پیشاب میں خون آنا، ناک سے اکثر خون آنا، سانس لینے میں دشواری ہونا، بہت زیادہ پسینہ آنا اور دل کی دھڑکن اچانک کم یا زیادہ ہونے لگناوغیرہ شامل ہیں۔ اگر کسی شخص میں یہ علامات ہوں تو اسے فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
ماہرین نے بتایا کہ موٹاپا، بہت زیادہ نمک کا استعمال اور پھل و سبزیوں کا کم استعمال، مناسب ورزش نہ کرنا، شراب، کافی یا کیفین کے حامل دیگر مشروبات زیادہ پینا، سگریٹ نوشی، ذہنی پریشانی ، عمر 65سال سے زائد ہونا، والدین میں کسی کو بلڈپریشر کا عارضہ لاحق ہونا وغیرہ ایسے عوامل ہیں جو بلڈپریشر کا عارضہ لاحق ہونے کے امکان میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ 



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں