blank

کون ہوگا پلیئر آف دی منتھ؟ آئی سی سی نے نامزدگیوں کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ماہ اگست کے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

اگست کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے پاکستان کے دو کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے، کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شاداب خان کو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

دنوں کھلاڑیوں کو افغانستان سے سیریز اور نیپال کے خلاف ایشیا کپ میچ کی کارکردگی پر نامزد کیا گیا۔ ایوارڈ ملنے کی صورت میں بابر تیسری مرتبہ ایوارڈ جیتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بارش کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف بابر اعظم نے 131 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیلی، شاداب خان نے اس میچ میں 6.4 اوورز میں 27 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔

اس کے علاوہ مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن بھی نامزد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ حنا خاں شاداب کی مداح بن گئیں

پلیئر آف دی منتھ کا انتخاب فینز کے ووٹ اور ووٹنگ اکیڈمی کی آرا کی بنیاد پر کیا جائے گا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں