blank

شاہین آفریدی اور انشا کب شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیتی انشا آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کی شادی کی تقریب کو ایشیاکپ کے باعث ملتوی کرنا پڑا تھا۔

دونوں کے درمیان نکاح رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہین آفریدی اور انشا کی شادی 19 ستمبر جبکہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ولیمہ ہوگا تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا میں کھیلے جانے والا ایشیاکپ 17 ستمبر کو مکمل ہوجائے گا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں