blank

سابق بھارتی کپتان اور کمنٹیٹر گواسکر بھی پاکستانی فاسٹ بولنگ اٹیک کے متعرف

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولنگ یونٹ کو دنیا کا بہترین ’نیو بال اٹیک‘ قرار دیدیا۔

انڈیا ٹوڈے کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق بھارتی کپتان اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے تسلیم کیا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فاسٹ بولرز کا مقابلہ ہوتا ہے لیکن موجودہ دور میں پاکستانی دستہ کرکٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ مہلک ثابت ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اعلیٰ درجے کے پیسرز کا مقابلہ دیکھنے کو ملتا ہے، وہ اچھی رفتار سے گیند کو دونوں طرف سوئنگ اور سیم کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ لہذا میگا ایونٹس میں کسی بھی بلےباز کو انہیں کھیلنا آسان نہیں ہوگا۔

ایشیاکپ میں تینوں پاکستانی پیسرز نے تین میچوں میں اب تک 23 وکٹیں حاصل کی ہیں، جو بھارت میں ہونے ورلڈکپ سے قبل ٹیموں پر اپنی دھاک بٹھارہے ہیں۔

روایتی حریف بھارت کے خلاف قومی پیسرز نے گروپ میچ میں ٹاپ آرڈر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا تاہم میچ بارش کی نذر ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں