blank

بنگلادیش کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے، بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کولمبو میں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ میچ جیتنا ضروری ہے، آج ٹیم میں اضافی بولر شامل کیا ہے، ٹیم میں عفیف حسین کی جگہ نسیم احمد کو شامل کیا ہے۔

اس موقع پر سری لنکا کے کپتان ڈاسن شناکا نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم پہلے بیٹنگ ہی کرتے، پِچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اور رات میں گیند سوئنگ ہوتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

یاد رہے کہ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو باآسانی شکست دی تھی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں