blank

جوہری صلاحیت کی حامل پہلی آبدوز متعارف

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے جوہری حملے کی صلاحیت رکھنے والی ملک کی پہلی آبدوز کی رونمائی کردی۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم جونگ ان نیوی کے افسران کے درمیان ایک شپ یارڈ پر کھڑے ایک کالے رنگ کی آبدوز کا معائنہ کر رہے ہیں۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کا دعویٰ ہے کہ نیول آفیسر اور قومی ہیرو کم کون اوکے کے نام سے منسوب آبدوز سے ملک کی جوہری طاقت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق آبدوز کی رونمائی کے موقع پر کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ جوہری حملے کی صلاحیت کی حامل آبدوز جو کہ ماضی میں دہائیوں تک ہمارے ملک اور قوم کے خلاف جارحیت کی ایک علامت بنی ہوئی تھی، اب ہماری دشمنوں کیلئے دہشت کی علامت اور ہماری طاقت بن چکی ہے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں