blank

پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

ایشیا کپ ون ڈے کے سپر فور مرحلے کے لیے پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان بھارت کے خلاف اسی ٹیم کے ساتھ کھیلے گا جس نے بنگلا دیش کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا۔ پاکستان کی ٹیم میں تین فاسٹ بولرز، ایک فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر اور تین اسپن آل راؤنڈر شامل ہیں۔

فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو فہیم اشرف سپورٹ کریں گے۔

اسپن ڈیپارٹمنٹ میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔ ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابر اعظم شامل ہیں جب کہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے۔

پاکستان ایشیا کپ سپر 4 کا دوسرا میچ کل کولمبو میں بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کوششوں سے پاک بھارت میچ کے ریزرو ڈے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے حامی بھرلی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بارشوں کے تناظر میں متعدد بار اعتراضات اٹھائے تھے جس کے کے بعد اے سی سی نے ریزرو ڈے کا فیصلہ کیا ہے۔

اگر کل بارش کی وجہ سے پاک بھارت میچ مکمل نہیں ہوتا تو میچ 11ستمبرکو بھی جاری رہےگا اور وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا ہوگا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں