blank

زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 862 تک پہنچ گئی

مراکش کے تباہ کن زلزلے میں ہلاک افراد کی تعداد 2 ہزار 862 ہو گئی۔ زلزلے کو 1960کے بعد سے اب تک کا سب سے ہلاکت خیز زلزلہ کہا جا رہا ہے، مراکش میں 1960 میں زلزلے سے 12 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جمعہ کی رات کو مراکش کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مراکش شہر سے 75 کلومیٹر دور اطلس کا پہاڑی سلسلہ تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ تباہ کن زلزلے میں ہلاک افراد کی تعداد 2 ہزار 862 تک جا پہنچی ہے جبکہ ڈھائی ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دی گئی تاریخی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

حکام کے مطابق زلزلے سے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ زلزلے سے متاثرہ افراد کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں جبکہ درجنوں عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔

زلزلے کو 1960کے بعد سے اب تک کا سب سے ہلاکت خیز زلزلہ کہا جا رہا ہے، مراکش میں 1960 میں زلزلے سے 12 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

دوسری جانب اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مراکش میں اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا۔

مراکش شہر میں رونالڈو کا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کوپناہ فراہم کر رہا ہے، رونالڈو کا ہوٹل 4 اسٹار ہے جس میں سوئمنگ پول، فٹنس سینٹر اور ریسٹورنٹ کی سہولیات بھی موجود ہیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں