blank

لیبیا :سمندری طوفان کی وجہ سے دو ہزار سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ

شمالی افریقی ملک لیبیا میں سمندری طوفان ڈینیئل کی وجہ سے دو ہزار سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ظایر کیا جا رہا ہے، ساحل سمندر کے ساتھ متعدد ٓابادی ملبے میں تبدیل ہو گئی۔

عالمی میڈیا رہورٹس کے مطابق دو ڈیموں کے ٹوٹنے کی وجہ سے ڈیرنا شہر کا رابطہ ملک کے دیگر حصوں سےمکمل طور ہر ختم ہو گیا۔ مشرقی لیبیا کی خود ساختہ حکومت کے وزیر اعظم اسامہ حمید نے دو ہزار افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ہزاروں افراد لا پتہ ہیں۔

لیبیا  کے مسلح افواج کے ترجمان احمد الموسمری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کے ڈیرنا میں اموات کی تعداد دو ہزار کا ہندسہ عبور کر چکی ہے اور پانچ ہزار سےچھ ہزار کے درمیان افراد کے گمشدہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ریڈ کراس کے سربراہ قیس الفخری نے 150افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جو کی ڈیرنا شہر میں 3 میٹر(10فٹ) تک پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں