blank

افغانستان نے آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

رواں برس بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے افغانستان نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے رواں سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا۔ ورلڈکپ میں حشمت اللہ شاہدی افغان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، ریاض حسن، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی،اکرام علی خیل، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل الحق فاروقی، عبدالرحمان اور نوین الحق شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گلبدین نائب، شراف الدین اشرف اور فرید احمد کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں