blank

پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث 45 اوورز فی اننگز تک محدود

ایشیا کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا اہم میچ بارش کی وجہ سے 45 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا۔

پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے ٹاس ہونا تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔

تاہم اب پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان میچ کا ٹاس ساڑھے چار بجے ہو گا اور میچ پونے 5 بجے شروع ہوگا۔

کولمبو میں بارش کی وجہ سے میچ وقت پر شروع نہ ہونے کے باعث پاکستانی وقت کے مطابق 4 بجے کے بعد میچ کے اوورز کم ہونا شروع ہوگئے تھے، اس لیے میچ کو اب 45 ، 45 اوورز فی اننگز تک کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 کے اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان گزشتہ شب کیا تھا، پاکستان ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں