blank

بھارت اور سری لنکا آج مدمقابل ہوں گے

کرکٹ کا سب سے اہم ایونٹ ایشیاکپ 2023 کا ٹائٹل کون جیتا گا؟ آج فیصلہ ہوجائے گا، آج سری لنکا کے شہر کولمبو میں بھارت اور سری لنکا کے ٹیمیں مدمقابل ہوں گیں۔

ایشیا کپ ٹورمنٹ کے ابتدائی میچز سے اندازہ لگاتے ہوئے کرکٹ شائقین کو یہ امید نہیں تھی کہ اپنے ہوم گراؤنڈ میں پرفارم کرنے والی سری لنکا کی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے کیونکہ پورے ٹورمنٹ میں شائقین فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم (جو اس وقت نمبر ون انٹرنیشنل ٹیم ہے) کا مقابلہ بھارت کے ساتھ دیکھنے کی امید کررہے تھے۔

سری لنکا نے سپر 4 مرحلے کے دوران پاکستان کے خلاف 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، جس کے بعد سری لنکن ٹیم آج کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں بھارت کے ساتھ فائنل میچ کھیلے گی۔

یہ میچ سری لنکا کا لگاتار دوسرا اور مجموعی طور پر 11 واں فائنل ہوگا، 6 بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے والی سری لنکن ٹیم بھارت کے 7 ایشیا کپ ٹائٹل کے ریکارڈ برابر کرنے کی کوشش کرے گی۔

دوسری ٹیموں کے مقابلے سری لنکا اور بھارت نے ایک دوسرے کے خلاف سب سے زیادہ (166) ون ڈے میچز کھیلے ہیں، ان میچز میں بھارت نے 97 میچز میں فتح حاصل کی جبکہ سری لنکا 57 میچز میں کامیاب رہے، ان میں سے 11 میچز کا نتیجہ ’بے نتیجہ‘ نکلا جبکہ ایک میچ ٹائی ہوگیا تھا۔

دونوں ٹیموں نے ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں 4،4 میچز جیتے اور ایک، ایک میچ میں شکست ہوئی ہے جبکہ بھارت کا پاکستان کے ساتھ ایک میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔

 

بھارت اور سری لنکا کےاسکوڈ:

بھارت:

ویرات کوہلی، ہاردک پانڈیا، جسپریت بمراہ، محمد سراج، اور کلدیپ یادیو ٹیم میں واپسی کے لیے تیار ہیں، انہیں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا۔

بھارتی اسکواڈ میں یہ کھلاڑی شامل ہیں: روہت شرما (کپتان)، شوبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، سوریہ کمار یادو، تلک ورما، کے ایل راہول، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، محمد سراج، پرسید کرشنا، واشنگٹن سندر

سری لنکا:

سری لنکا کے مہیش تھیکشنا انجری کے باعث ایشیا کپ فائنل کا حصہ نہیں ہوں گے، سری لنکا کے اسکوڈ میں یہ کھلاڑٰی شامل ہیں۔

کوسل پریرا، پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، داسن شاناکا (کپتان)، دونتھ ویلالج، دوشن ہیمن متھیشا پاتھیرانا، کسن راجیتھا


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں