blank

ورلڈکپ 2023 کا سیمی فائنل کونسی ٹیمیں کھیلیں گی؟ ایڈم گلکرسٹ کی پیشگوئی

سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے رواں سال اکتوبر میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹاپ فور ٹیموں کے بارے میں بتایا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں گلکرسٹ نے بتایا میرے خیال میں بھارت اور پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے جب کہ دوسری دو ٹیمیں آسٹریلیا اور انگلینڈ ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو میگا ایونٹ سے قبل بھارت کے خلاف تین میچوں سے اپنی تیاریوں کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ورلڈکپ سے متعلق شعیب اختر کی بڑی پیشگوئی

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا جب بھارت آئے گا تو جنوبی افریقا میں اپنی کوششوں سے بہت کچھ سیکھے گا، انہیں بھارت کے خلاف ورلڈ کپ سے پہلے تین میچز ملے ہیں اس لیے ان کے پاس مضبوط اسکواڈ تیار کرنے کا موقع ملے گا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں