blank

سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ایران پہنچنے پر شاندار استقبال

پرتگال کے سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ایران کے دارالحکومت تہران پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

ایشین فٹبال کنفیڈریشن چیمپیئنز لیگ میں آج سعودی کلب النصر کا مقابلہ ایرانی کلب پرسپولیس سے ہوگا۔

سعودی کلب النصر کے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو، ساڈیو مانے اور ٹیم کے دیگر کھلاڑی تہران پہنچ گئے، جہاں ایرانی فینز اور حکام نے ان کا پُرجوش استقبال کیا۔

رونالڈو اور ساڈیو مانے کو ایرانی حکام کی جانب سے تحفوں میں دو ریشمی قالین دیے گئے جبکہ رونالڈو کو خصوصی سِم کارڈ بھی دیا گیا جس کے ذریعے وہ بلا رکاوٹ انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی کلب النصر کا مقابلہ آج ایرانی کلب پرسپولیس سے تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں ہوگا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں