blank

آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بدستور پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے شبمن گل کی دوسری پوزیشن ہے۔ بابر اعظم کے پوائنٹس 863 سے کم ہو کر 857 ہوگئے ہیں جبکہ شبمن گل کے ریٹنگ پوائنٹس 759 سے بڑھ کر 814 ہوگئے ہیں۔

جنوبی افریقا کے بیٹر رسی ون ڈر ڈسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ امام الحق ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے فخر زمان تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین بیٹرز کی لسٹ سے باہر نکل کر رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج نے آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

محمد سراج 694 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ تیسری پوزیشن پر ہیں۔ بولرز کی رینکنگ میں شاہین آفریدی 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں