blank

پی سی بی کی ورلڈکپ اسکواڈ کیلئے مشاورت مکمل، کون سے اہم کھلاڑیوں کی واپسی؟

پاکستانی کرکٹ شائقین کو جس چیز کا بے صبری سے انتظار ہے وہ قومی کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان ہے، جو اب تک نہیں کیا گیا۔

اگلے ماہ بھارت میں ہونےو الے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 10 ٹیموں میں پاکستان واحد ٹیم ہے، جس نے اب تک 15 ارکان پر مشتمل قومی اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا۔

تاہم اب ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے اسکوا ڈ کے لیے بالآخر تمام مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق تمام مشاورت مکمل ہونے کے بعد ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل صبح سوا 11بجے ہوگا۔

گزشتہ روز بھی مشاورتی عمل تقریباً تین گھنٹے جاری رہا، مشاورتی عمل کے اجلاس میں پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کے علاوہ دیگر عہدیداران اور کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی شریک ہوئی۔

ذکاء اشرف نے ایشیا کپ کے فائنل تک نہ پہنچنے پر ٹیم کو ریویو کرنے کا کہا تھا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کے 15 نام جمع کروانے کی آخری تاریخ 28 ستمبر 2023 ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں