blank

شاہین آفریدی نے اہلیہ کے ہمراہ تصویر اور پیغام شیئر کردیا

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کی شادی کی تقریب حال ہی میں کراچی میں ہوئی جب کہ دونوں کا ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوا۔

شادی میں معروف کرکٹرز سمیت شوبز اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی، اب شاہین نے شادی اور ولیمے سے فارغ ہوکر سوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاری کیا۔

فاسٹ باؤلر نے سسر شاہد آفریدی کے ہمراہ شادی اور اہلیہ انشا کے ساتھ ولیمے کی تصویر شیئر کی۔ شاہین اور انشا کی تصویر میں دونوں کا چہرہ نظر نہیں آرہا بلکہ ان کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھوں میں دکھائی دے رہے ہیں۔

ان خوبصورت تصاویر کے ساتھ شاہین آفریدی نے پیغام بھی لکھا اور شادی پرآنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ شاہین نے کہا آپ سب کی نیک خواہشات و تمناؤں کا شکریہ، یہ کسی خاص انسان کے ساتھ پیار محبت اور خوشیوں کی شروعات ہے۔

دوسری جانب انسٹاگرام پر شاہین اور انشا کے ولیمے کی تصاویر لینے والی فوٹوگرافر نے بھی ان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں شاہین کا چہرہ دکھائی دے رہا ہے لیکن انشا کا محض ہاتھ ہی ہے۔


install suchtv android app on google app store



Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں