blank

بابر اعظم سے متعلق آصف کے بیان پر کپتان کے والد کا ردعمل سامنے آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آ صف کی جانب سے بابر اعظم پر کی جانے والی تنقید کے بعد بابر کے والد اعظم صدیقی کا ردعمل آگیا۔

سوشل میڈیا پر دیے گئے بیان میں محمد آصف نے کہا تھا کہ’ میں نے بابر اعظم کو صرف 2گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد ٹرائلز میں منتخب کیا تھا، آپ ان کے والد ( اعظم صدیقی) سے پوچھ سکتے ہیں کہ میں نے بابر کو زیڈ ٹی بی ایل ٹرائلز میں منتخب کیا تھا، بابر ملک کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں لیکن وہ ڈاٹ بولز بہت زیادہ کھیلتے ہیں اور رضوان پر پریشر بڑھاتے ہیں، میں آج بھی ٹی 20 کرکٹ میں بابر اعظم کو میڈن اوور کروا سکتا ہوں، اگر آپ بابر کو اچھی گیندیں کروائیں تو وہ ہٹ نہیں کر سکتا‘۔

اس بیان کے وائرل ہونے کے بعد بابر کے والد نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں درج تھا کہ ’بابر جب انڈر 16 کا ورلڈ کپ کھیل کہ آیا ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن گراؤنڈ کے ساتھ ایک کلب اسکول آف کرکٹ ہوا کرتا تھا اُس کلب کے ساتھ بابر کے کلب کا میچ ہوا دوسری طرف سے اُس وقت محمد آصف کم بیک کی تیاریاں کر رہےتھے وہ یہ میچ کھیلے بابر اوپن کرتا تھا محمد آصف نے اٹیک کیا بابر نے اُس میچ میں 84 کیا اور آصف نے ہی اُسے آؤٹ کیا خیر اننگ ختم ہوئی بابر بڑا دل برداشتہ باہر آیا میرے استفسار پر بتایا کہ آصف بھائی نے بہت بُرا بھلا کہا میں نے اُس کو تسلی دی کہا تم نے بھی تو اُن کو 11 چوکے مارے ہیں خیر بات یہاں ختم ہوئی‘۔

اعظم صدیقی نے مزید بتایا کہ ’ محترم منصور رانا نے بابر کو زیڈ ٹی بی ایل کی طرف سے کھیلنے میں مدد کی نیشنل اکیڈمی میں بابر کا ٹرائل ہورہا تھا محمد آصف آئے تو ٹرائل شروع بھی نہیں ہوا تھا، اس وقت بابر نے پیڈ کیے ہوئے تھے دیکھ کر کہا اوئے چھوٹو کدھر ؟ بابر نے بتایا آصف بھائی بینک کے ٹرائل ہیں اُسی وقت وہ بینک انتظامیہ کے پاس گئے اور بڑے سخت لہجے میں کہا اس کا کیا ٹرائل لےرہو ہو اس نے مجھے مارمار تھکا دیا تھا ، 11 چوک مارےہیں لکھو اس کا نام اور بینک میں رکھو یہ تمھارے بڑے کام آئے گا۔

کپتان کے والد نے مزید بتایا کہ ’ بابر کو 16800 جو پہلی سیلری ملی اس نے بابر کو آگے بڑھنے میں مدد کی، اول تو یہ وقت کبھی نہیں آئے گا اگر آ بھی گیا تو بابر احترام کی وجہ سے ہر صورت آپ کا اوور میڈن کھیل جائے گا آپ کی بر وقت گواہی ہمارے بڑے کام آئی۔

اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’عوام سے درخواست ہے کہ محمد آصف کے بارے میں بابر کے حوالہ سے کوئی الٹی سیدھی بات نہ کریں‘۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں