blank

فرانس کا نائجر سے اپنا سفیر اور فوج واپس بلانے کا اعلان

فرانس نے افریقی ملک نائیجر میں فوجی بغاوت پر سفیر اور فوج واپس بلانے کا اعلان کر دیا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروس نے کہا ہے کہ ان کا ملک نائیجر سے اپنے سفیر اور فوجیوں کو جولائی میں صدر محمد بازوم کا تختہ الٹنے پر واپس بلا رہا ہے۔

میکرون کی جانب سے بغاوت کو تسلیم کرنے سے انکار کے بعد نئے فوجی حکمران فرانسیسی سفیر اور فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کر رہے تھے۔

افریقی ملک نائیجر میں فوج نے صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ اُلٹا تھا اور فوج کے سربراہ نے خود کو سربراہ مملکت قرار دے دیا تھا۔

26 جولائی کو صدر محمد بازوم کا تختہ الٹنے والی بغاوت کی وجہ سے متعدد مغربی ممالک کی جانب سے نائیجر کی امداد میں کٹوتی بھی کی گئی ہے۔

افریقی یونین نے نائیجر کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والے فوج کو 15 روز میں واپس بیرکوں میں جانے کا الٹی میٹم دیا تھا۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں