blank

سری لنکا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، اہم اسپنر باہر

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

لنکن بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ کی قیادت داسن شناکا کے سپرد کی گئی ہے جو اپنی متحرک کپتانی کے لیے مشہور ہیں جبکہ کسال مینڈس کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں پتھم نسانکا، چارتھ اسالنکا اور ڈنتھ ویللاج جیسا دلچسپ نوجوان ٹیلنٹ بھی شامل ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

تاہم، تین اہم کھلاڑیوں ونیندو ہسرنگا، مہیش تھیکشنا اور دلشان مدھوشنکا کی فائنل سکواڈ میں شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط ہوگی۔

سری لنکن سکواڈ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں میں داسن شناکا ، کوسال مینڈس ، پاتھم نسانکا، کسل جنیت، دیموتھ کرونارتنا، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، سدیرا سماراویکرما، دونیت ویلالج، کسن راجیتھا، متھیشا پاتھیرانا، لاہیرو کمارا شامل ہیں۔

دشن ہیمنتھا اور چمیکا کرونارتنے کو بطور ریزرو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سری لنکا میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 7 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے کرے گا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں