blank

میرا ہونے والا شوہر ایسا ہو جو اپنے والدین، بہن، بھائیوں کی عزت کرتا ہو: سحر خان

شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ سحر خان نے کہا ہے کہ اُنہیں لمبے قد کے لڑکے زیادہ پسند ہیں لیکن اب تک اُنہیں اپنے خوابوں کا شہزادہ نہیں مل سکا۔

حال ہی میں سحر خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں اداکارہ نے اپنے کیریئر سمیت اپنی شادی کے حوالے سے گفتگو کی۔

میزبان نے اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال پوچھا جس پر اُنہوں نے کہا کہ ‘میرے پاس ابھی سوچنے کے لیے بہت کچھ ہے اور فی الحال کیریئر پر توجہ ہے تو ابھی شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہی’۔
سحر خان نے کہا کہ ‘مجھے لمبے قد کے لڑکے زیادہ پسند ہیں لیکن میرے خوابوں کا شہزادہ ابھی تک مجھے ملا ہی نہیں ہے’۔

اُنہوں نے اپنے لائف پارٹنر میں ہونے والی خوبی سے متعلق کہا کہ ‘میرے لیے فیملی بہت اہم ہے تو میرا ہونے والا شوہر ایسا ہو جو اپنے والدین، بہن، بھائیوں کی عزت کرتا ہو، اگر وہ اپنے گھروالوں کی عزت کرے گا تو پھر ہی وہ میری بھی عزت کرے گا’۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ‘کسی بھی لڑکے اور لڑکی کو اپنی فیملی کو اُسی وقت ایک دوسرے کے بارے میں بتانا چاہیے کہ جب وہ ایک دوسرے سے مطمئن ہوں اور اُنہیں یہ یقین ہو کہ وہایک ساتھ خوشحال زندگی گزار سکتے ہیں’۔

جب میزبان نے سحر خان سے جِنات پر یقین کے بارے میں پوچھا تو اداکارہ نے کہا کہ ‘مجھے پہلے ان پر یقین نہیں تھا لیکن زندگی میں ایک واقعہ ایسا ہوا، جس کے بعد سے بہت ڈر لگتا ہے’.

سحر خان نے اُس واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں اپنی دوست کے گھر تھی، میری دوست نے کہا، اُس کے گھر کسی بابا کی حاضری ہوتی ہے، میں نے اس بات کا مذاق اُڑایا جس کے بعد دوست کے کمرے کی کھڑکی زور زور سے کھٹکنے لگی’۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘اس واقعے کے بعد سے جِنات سے بہت زیادہ ڈر لگتا ہے’۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں