blank

امریکی وزیر خارجہ کی گٹار بجاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے میوزک ڈپلومیسی متعارف کرا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹونی بلنکن وائٹ ہاؤس میں ڈنر کے دوران اسٹیج پر آئے اور کہا آج میوزک اور ڈپلومیسی کو یک جا کرتے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے گٹار اٹھایا اور اسے بجاتے ہوئے گانا گیا، شرکا یہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ گلوبل میوزک ڈپلومیسی انیشیٹو کا مقصد دنیا بھر میں موسیقی سے ایک سفارتی ٹول کے طور پر امن اور جمہوریت کو فروغ دینے اور امریکا کی وسیع تر خارجہ پالیسی کے اہداف کے حصول میں مدد لینا ہے۔




Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں