blank

پی سی بی نے پاکستانی شائقین کے ویزوں کے معاملے پر آئی سی سی سے رابطہ کرلیا

بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی شائقین اور صحافیوں کے ویزوں کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ای میل کی ہے اور کہا کہ ہے کہ آئی سی سی پاکستانی فینز اور صحافیوں کے ویزوں کیلئے اقدامات کرے۔

پی سی بی نے ای میل میں فینز اور صحافیوں کے ویزوں کے معاملے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔ پی سی بی نے پاکستانی فینز اور صحافیوں کا معاملہ جلدازجلد حل کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ورلڈ کپ: ڈیل اسٹین نے اپنے فیورٹ بولرز کے نام بتا دیے

خیال رہے کہ ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا اورپاکستان کو اگلے 6 روز میں اپنا پہلا ورلڈ کپ میچ کھیلنا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں