blank

میکسیکو میں چرچ کی چھت گرنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے

میکسیکو میں چرچ کی چھت گرنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ میکسیکوکے ساحلی شہر سیوڈیڈ میڈارو میں پیش آیا جہاں سانٹا کروز چرچ کی چھت نیچے آگری جس کے نتیجے میں چرچ میں موجود 39 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اسپتال میں اب تک 10 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کا بتانا ہےکہ حادثے کے وقت چرچ میں 100 افراد موجود تھے اور حادثے کے نتیجے میں درجنوں افراد ملبے تک دب گئے جنہیں ملبے سے نکالنے کا کام جاری ہے اور ملبے تلے تمام افراد کو ڈھونڈ لیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق چرچ میں حادثے کے وقت ایک تقریب جاری تھی، حادثے کے بعد زخمیوں کو ملبے سے نکالنے کے لیے مقامی افراد نے بھی مدد کی جب کہ ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر فوری ریسکیو کا عمل شروع کیا۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں