blank

کامیڈین بننے سے پہلے افتخار ٹھاکر کیا کام کرتے تھے؟ اداکار نے بتا دیا

معروف پاکستانی کامیڈین افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے میڈیا انڈسٹری میں آنے سے قبل 13 برس سرکاری نوکری کی۔

حال ہی میں نجی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں سینئر کامیڈین و اداکار افتخار ٹھاکر نے بطور مہمان شرکت کی، ان کے ہمراہ ساتھی کامیڈین قیصر پیا بھی موجود تھے۔دوران پروگرام ان دونوں نے اپنی حاضر دماغی اور جگتوں سے شو کو چار چاند لگا دیئے۔

انٹرویو کے دوران میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری میں آنے سے قبل 1979 سے 1982 تک پاکستان پوسٹ گارڈ میں خدمات انجام دیں، اس وقت پاکستان پوسٹ گارڈ کا شعبہ نیا بنا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پوسٹ گارڈ میں ملازمت کے بعد انہوں نے اسلام آباد پولیس میں بھی نوکری کی اور 13 برس اور 7 ماہ کے بعد اس شعبے کو چھوڑ کر میڈیا انڈسٹری جوائن کرلی۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں ایک چیز سیکھی ہے انسان اللّٰہ کی بہترین مخلوق ہے اور انسان کو تمام انسانوں سے پیار کرنا چاہیے۔ اللّٰہ کی خوبصورت اور مکمل تخلیق چاہے وہ کسی بھی شکل یا حالت میں ہو انسانوں کو اس سے پیار ہونا چاہیے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں