blank

شاہد آفریدی کا شاداب اور فخر زمان سے متعلق اہم بیان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ورلڈکپ کیلیے منتخب کیے گئے اسکواڈ کو متوازن قرار دیتے ہوئے شاداب، فخر زمان سے اچھی کارکردگی کی امیدیں باندھ لیں۔

شاہد آفریدی نے سٹی اسٹیشن پر فلٹر پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان کو اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا اور امید ہے کہ شاداب کی بولنگ بہترین ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ مڈل اوورز میں شاداب اور اسامہ میر کا وکٹیں لینا بہت اہم ہے اور امید ہے کہ دونوں بولرز ایسا کر کے دکھائیں گے، ایشین کنڈیشنز پر پاکستان کیلیے ورلڈکپ جیتنا آسان ہوگا کیونکہ ایسی کنڈیشنز کا موقع پھر نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ زمان خان کو ٹیم میں ہونا چاہیے جبکہ فخر زمان کے پاس رنز کرنے کے بہترین مواقع ہیں، اس ورلڈکپ میں اسامہ میر کی کارکردگی بھی اہم ہوسکتی ہے۔

اسکے علاوہ شاہد آفریدی نے کہا کہ کراچی میں پانی کا ہمیشہ سے مسلئہ رہا یے، شاہد آفریدی فاونڈیشن فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتی ہے، چاروں صوبوں میں پینے کےصاف پانی کیلئے منصوبوں پر بہت کام کیا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں