blank

گرین شرٹس حریف ٹیم کو کیسے دباؤ میں لاسکتے ہیں؟ مائیک ہیسن نے بتا دیا

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹرز اسکاٹ اسٹائرس اور کوچ مائیک ہیسن نے ایک ٹی وی شو میں ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کے امکانات کا تفصیل سے جائزہ لیتے ہوئے نسیم شاہ کی عدم موجودگی کو ٹیم کیلیے بہت بڑا دھچکا قرار دیا۔

اسکاٹ اسٹائرس نے کہا کہ جتنا لوگ سوچتے ہیں اس سے کہیں زیادہ نسیم شاہ کی پاکستان کو کمی محسوس ہوگی، گرین شرٹس کا بیٹنگ میں زیادہ انحصار بابراعظم اور رضوان پر ہے، فخر زمان بہت کم پرفارم کرتے ہیں، اس لیے اگر ٹیم کو فتح حاصل کرنا ہے تو پھر چوتھے سے چھٹے نمبر کے بیٹرز سے مضبوط پرفارمنسز درکار ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متعلق اہم خبر آگئی

ہیسن نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں بابر کو آزادی سے پرفارم کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، شاداب اہم ہوں گے، اگر ان کیلیے یہ ٹورنامنٹ اچھا رہا تو وہ چھٹے نمبر پر مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں، اگر وہ بولنگ میں اچھے رہے تو حریف ٹیم کو دباؤ میں لاسکتے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں