blank

پاکستان کیلئے کون ‘ایکس فیکٹر’ ثابت ہوسکتا ہے؟ مارک بچر کی پیشگوئی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کل سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے اس حوالے سے ماہرین اور سابق کرکٹرز مختلف پیشگوئیاں کر رہے ہیں۔

سابق برطانوی بیٹر مارک بچر نے پاکستانی ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاداب کافی عرصے سے خراب بولنگ کروا رہا ہے، اسکی باولنگ میں وہ کاٹ باقی نہیں رہی، ایسا لگتا ہے کہ جب بھی وہ بولنگ کرے اسے مار پڑتی ہے۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر مارک بچر نے اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ورلڈ کپ کے دوران اسامہ میر پاکستان کے لیے ایکس فیکٹر ثابت ہوسکتا ہے۔

مارک بچر کا کہنا تھا کہ ’’میں اسامہ میر پر پورا بھروسہ کروں گا، فروری اور مارچ میں پی ایس ایل کے دوران میں نے اسے کھیلتے ہوئے دیکھا، پھر اس نے بلے اور گیند کے ساتھ مانچسٹر اوریجنلز کے لیے واقعی اچھی پرفارمنس دی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ: محمد حفیظ نے قومی اسکواڈ میں خامیوں کی نشاندہی کردی

مارک بچر نے کہا کہ “دوسری جانب شاداب کافی عرصے سے خراب بولنگ کر رہے ہیں، ان کی باولنگ میں وہ کاٹ باقی نہیں رہی اور ایسا لگتا ہے کہ جب بھی وہ بولنگ کرتا ہے اسے مار پڑتی ہے، مجھے لگتا ہے کہ انہیں یہاں تھوڑا ہوشیار ہونا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گرین شرٹس حریف ٹیم کو کیسے دباؤ میں لاسکتے ہیں؟ مائیک ہیسن نے بتا دیا

ان کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر محمد نواز کو یہاں اسامہ میر کے ساتھ کھلانا پسند کروں گا اگر وہ ڈبل اسپن کے ساتھ جانے والے ہیں۔ 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں