blank

لندن میں مشہور فلمی کرداروں سے جڑی یادگاروں کی نیلامی کا فیصلہ

جیمز بانڈ اور اسٹار وار سیریز سمیت ماضی کی مشہور ہالی ووڈ فلموں کے فینز تیار ہوجائیں کیونکہ لندن میں اگلے ماہ فلموں کے مشہور کرداروں سے جڑی یادگاریں نیلام کی جائیں گی۔ ماضی کی ہالی ووڈ فلموں کی 1800 سے زائد یادگار اشیاء کو نیلامی کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ماضی کی ہالی ووڈ فلموں کی 1800 سے زائد یادگار اشیاء کو نیلامی کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ 1977 میں اسٹار وار سیریز کی پہلی فلم میں اداکار انتھونی ڈینئلز کا مشہور C-3PO ہیڈ کےلیے نیلامی میں 10 لاکھ پاونڈ تک ملنے کی توقع ہے۔

1962 میں ریلیز ہونے والی جیمز بانڈ سیریز کی پہلی فلم ڈاکٹر نو میں ہنی رائیڈر کا کردارنبھانے والی اداکارہ اُرسولا اینڈریس کے باتھ روب کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ مل سکتے ہیں۔ 1984 میں ریلیز ہونے والی فلم انڈیانا جونس اینڈ دی ٹیمپل آف ڈوم میں امریکی اداکار ہیریسن فورڈ کا استعمال کیا گیا ہنٹر 2 لاکھ پاؤنڈ میں نیلام ہونے کی امید ہے۔

1984 میں ہی ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم اے نائٹمیر آن ایلم اسٹریٹ میں فریڈی کروگر کے خوفناک بلیڈ والے دستانے 4 لاکھ پاؤنڈز میں نیلام ہو سکتے ہیں۔ 1985 میں جمیز بانڈ سیریز کی فلم اے ویو ٹو اے کِل میں سر راجر مور کے پہنے ہوئے سوٹ کی 30 ہزار پاؤنڈ تک نیلامی کی توقع ہے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں