blank

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ آج نیدرلینڈ کے خلاف کھیلے گی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ آج نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

ورلڈ کپ 2023 کے دوسرے میچ میں پاکستان اورنیدرلینڈز کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی، میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

اگر ہم پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ون ڈے میچز کا موازنہ کریں تو پاکستان ہمیشہ نیدرلینڈز کو زیر کرنے کا ریکارڈ رکھتا ہے۔ ون ڈے فارمٹ میں شاہینوں نے نیدرلینڈز کے خلاف 6 میچز کھیلے اورقومی ٹیم نے تمام 6 میچز میں نیدرلینڈز کو شکست دی۔

بھارت میں اب تک پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کوئی میچ نہیں کھیلا گیا، بھارت میں پہلی بار دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف اپنا آخری میچ اگست 2022 میں کھیلا تھا، جس میں قومی ٹیم کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

شائقین قومی ٹیم کی جیت کیلئے پرامید ہیں اور بیشترنے شاہین آفریدی سے امیدیں وابستہ کررکھی ہیں کہ ان کی اعلیٰ کارکردگی کی بدولت پاکستانی ٹیم کو کامیابی ملے گی۔

 

آج کے اس میچ میں گرین شرٹس کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔ کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہماری تیاریاں بہت اچھی ہیں، اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے اور فاسٹ بالنگ پاکستانی ٹیم کی طاقت ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں