blank

پاکستان کا نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 287 رنز کا ہدف

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2023 میں اپنی مہم کا آغاز نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کردیا جہاں یورپین ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پوری ٹیم 49 اوورز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستانی ٹیم ابتدا میں مشکلات کا شکار نظر آئی جب کہ اس کے پہلے آؤٹ ہونے والے اوپننگ بلے باز فخر زمان تھے جو 15 گیندوں پر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں لوگن وین بیک نے اپنی ہی گیند پر کیچ لے کر پویلین کو راہ دکھائی۔

اس کے بعد کپتان بابر اعظم بھی زیادہ دیر کریز پر قیام نہ کرسکے اور 18 گیندوں کا سامنے کرنے کے بعد صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، وہ ثاقب ذوالفقار کی گیند پر کولن ایکرمین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز اوپنر امام الحق تھے جو 19 گیندوں پر 15 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، پال وین میکرین کی گیند پر ثاقب ذوالفقار نے ان کا کیچ پکڑا۔

اس کے بعد وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور سعود شکیل کریز پر آئے اور پرا عتماد انداز میں ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں۔

پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سعود شکیل تھے جو 68 رنز بنا کر پویلین لوٹے، انہیں ثاقب ذوالفقار نے آؤٹ کیا۔

محمد رضوان 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ افتخار احمد صرف 9 رنز ہی بناسکے۔

افتخار احمد کی اننگز بھی محدود رہی اور 11 گیندوں پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کے 6 بلے باز 188 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے تھے۔

شاداب خان اور محمد نواز نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 64 رنز کا اضافہ کیا تو ٹیم کو مشکل سے نکال کر 252 کے اسکور تک پہنچایا۔

پاکستان کی ساتویں وکٹ 44 ویں اوور کی چوتھی گیند پر گری جب شاداب خان 34 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

حسن علی کھاتہ کھولے بغیر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلن سدھار گئے، انہیں دی لیڈ نے آؤٹ کیا۔

محمد نواز 43 گیندوں پر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا اسکور 267 رنز تھا۔

حارث رؤف آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے۔

قومی ٹیم 49 اوورز میں 286 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدرلینڈز نے گرین شرٹس کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے جب کہ شاہین کم تجربہ کار ٹیم کے خلاف جیت کے ذریعے ٹورنامنٹ کے فاتحانہ انداز میں آغاز کے لیے پرعزم ہیں۔

نیڈرلینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اوپنرز پر اعتماد ہے کہ وہ اچھا آغاز فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس میچ کے لیے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، ہم 300 سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان )امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف

نیدرلینڈز اسکواڈ: وکرم جیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، سکاٹ ایڈورڈز ، ثاقب ذوالفقار، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرین


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں