blank

اسرائیل میں پھنسی بالی ووڈ اداکارہ سے متعلق اہم خبر آگئی

اسرائیل میں پھنسی بالی وڈ اداکارہ سے متعلق اہم خبر آ گئی، ہفتے کے روز فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے باعث اسرائیل میں پھنس جانے والی بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچا سے آخر کار ان کی ٹیم کا رابطہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نشرت بھروچا کی ٹیم ممبر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ‘نشرت سے رابطہ ہوچکا ہے اور وہ خیریت سے ہیں، سفارت خانے کی مدد سے اداکارہ کو بحفاظت وطن واپس لایا جا رہا ہے’۔ٹیم ممبر نے مزید کہا کہ ‘اس وقت نشرت تل ابیب ائیرپورٹ پر موجود ہیں جنہیں جلد بھارت لایا جائے گا’۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق نشرت کی ٹیم نے یہ بھی بتایا کہ ‘ہمیں ڈائریکٹ فلائٹ نہیں ملی اس لیے وہ کنیکٹنگ فلائٹ سے واپس بھارت آرہی ہیں، سکیورٹی کے پیش نظر مزید تفصیلات شیئر نہیں کی جاسکتیں لیکن جیسے ہی اداکارہ بھارت پہنچیں گی ہم آپ کو مطلع کریں گے’۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں