blank

راشد خان کا ورلڈ کپ فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان صوبے ہرات میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے متاثرہ افراد کو ورلڈکپ فیس دینے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روز افغانستان کے صوبے ہرات میں 6.3 کے ریکارڈ شدت سے آنے والے زلزلے سے مقامی انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے سے صوبے ہرات اور متصل علاقوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر صوبے کی سنگین صورتحال کودیکھتے ہوئے افغان کرکٹر رشد خان نے ورلڈکپ کی میچ فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا، انہوں نے زلزلہ متاثرین کی کچھ دلخراش تصاویر شیئر کیں اور لکھا ‘میں نے افغانستان کے مغربی صوبوں (ہرات، فراہ اور بادغیس) میں آنے والے زلزلے کے المناک نتائج کے بارے میں سنا جس کا مجھے بے حد افسوس ہے’۔

انہوں نے لکھا کہ ‘میں متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے کرکٹ ورلڈکپ کی اپنی تمام میچ فیس عطیہ کر رہا ہوں، جس سے ضرورت مند لوگوں کی مدد کی جا سکے گی’۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں