blank

ورلڈکپ میں پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے بھارت چھوڑ دیا

بھارت میں شدید دباؤ کے باعث پاکستانی پریزینٹر زینب عباس دورہ ادھورہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کرکٹ ورلڈ کپ میں بطور پریزینٹر اپنے فرائض انجام دینے پہنچیں تھیں تاہم انہیں بھارت میں مسلسل دباؤ کا سامنا رہا جس کے بعد انہوں نے حفاظتی اقدام کے طور پر واپسی کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ زینب عباس کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ بھارت سے دبئی پہنچ چکی ہیں۔ زینب عباس نے یہ قدم اپنی فیملی اور دیگر براڈکاسٹرز کے مشورے کے بعد اٹھایا۔

بھارت میں ایک وکیل نے زینب عباس پر بھارت مخالفانہ ٹوئٹس کرنے کا الزام لگا کر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں