blank

امریکا نے اسرائیل کی مدد کے لیے طیارہ بردار بحری جہاز روانہ کردیا

امریکا نے فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مدد کے لیے فوری طور پر طیارہ بردار بحری جہاز روانہ کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی مدد کے لیے بھیجی گئی فوجی امداد میں اسٹرائیک گروپ کو روانہ کر رہا ہے جس میں فورڈ طیارہ بردار بحری جہاز شامل ہے۔

امریکا نے اسرائیل کی مدد کا اقدام اس لیے بھی اُٹھایا کہ بقول وائٹ ہاؤس حماس کے اسرائیل پر حملے میں کئی امریکی شہری بھی لاپتا ہوگئے جنھیں یا تو حماس نے قتل کردیا یا اغوا کرکے لے گئے۔

اس حوالے سے امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا تھا جس میں صدر جوبائیڈن نے اضافی فوجی امداد کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

دورہنماؤں کی اس گفتگو کے بعد امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیل کو گولہ بارود کی فراہمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کے قریب لڑاکا طیارہ بردار بحری بیڑہ منتقل کر رہے ہیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں