blank

ڈیوڈ ملان نے امام الحق سے اہم اعزاز چھین لیا

آئی سی سی ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں انگلینڈ کے بلے باز ڈیوڈ ملان نے سنچری بنا کر امام الحق کا ون ڈے ریکارڈ توڑ دیا۔

انگلینڈ نے منگل کو دھرم شالہ میں بنگلا دیش کے خلاف ورلڈ کپ کے اپنے دوسرے میچ میں 9 وکٹوں پر 364 رنز بنائے جس میں ڈیوڈ ملان کے 140 رنز شامل تھے۔

ان فارم ملان نے اپنے کیریئر کے بہترین ون ڈے انٹرنیشنل اسکور میں پانچ چھکے اور 16 چوکے لگائے اور جو روٹ نے 82 رنز بنائے اور ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے سب سے زیادہ اسکورر بن گئے۔

ملان نے 39 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی جب کہ انہوں نے 32 ویں اوور میں 91 گیندوں پر شاندار سنچری بنائی۔ ڈیوڈ ملان چھ ایک روزہ بین الاقوامی سنچری بنانے والے تیز ترین کھلاڑی بن گئے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ کارنامہ صرف 23 اننگز میں انجام دیا جو پاکستان کے امام الحق کے پاس تھا جنہوں نے 27 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

امام کے بعد سری لنکا کے اپل تھرنگا 29 اننگز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم اور جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ بالترتیب 32 اور 34 اننگز کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں