blank

پاک بھارت میچ سے قبل چیئرمین پی سی بی کا قومی ٹیم کو اہم مشورہ

 چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف بے خوف کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

ایک بیان میں ذکا اشرف نے کہا کہ بھارت کے خلاف اہم میچ میں بے خوف ہو کر کھیلیں جیسے پورے ایونٹ میں کھیلتے رہے ہیں، مینجمنٹ کمیٹی اور پوری قوم کھلاڑیوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے پاکستان ٹیم نے اب تک ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

بھارت جانے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو پاسپورٹ جمع کرانے کے لیے کہا گیا تو میں نے بھارت جانے کا فیصلہ کیا وزارت خارجہ نے ویزوں میں تاخیر کے حوالے سے مثبت پیش رفت پر مدد کی۔

واضح رہے کہ بھارتی سفارتخانے نے ورلڈکپ کے ویزے کے لیے پاکستانی صحافیوں سے رابطے شروع کردیے ہیں اور صحافیوں کو ویزے کے لیے فوری طور پر پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں