blank

پاک بھارت میچ سے قبل آفریدی نے بابر سے ہونے والی گفتگو کا احوال بتا دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بابر اعظم سے ہونیوالی گفتگو پر خاموشی توڑ دی۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم مسلسل دو میچوں میں بلےبازی کے دوران ناکام ضرور ہوا ہے لیکن میں نے انہیں سری لنکا کیخلاف جیت پر مبارکباد دی اور اعتماد دیا کہ وہ میچ ونر کھلاڑی ہیں، آئندہ آنے والے بڑے میچز میں وہ پرفارم کریں گے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف میچ میں وہ بدقسمت تھے لیکن مجھے یقین ہے وہ بڑے میچز میں پاکستان کیلئے سینچری بنائے گا۔

ورلڈکپ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ریکارڈ ساز جیت درج کی تھی اور میگا ایونٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رضوان کی غزہ سے متعلق ٹوئٹ پر آئی سی سی کا ردعمل سامنے آگیا

واضح رہے قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کیخلاف 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئے گی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں